کچھ لوگوں کے ہاتھ میں ‘لکیر’ سی کیوں ہوتی ہے


کئی انسانوں کے جسم میں کچھ ایسی خاص کوبیاںہو تی ہیں جو اس کی شخصیت کے بارے میں بتا تی ہیں ۔ہم سب جسمانی طور پر مختلف ہوتے ہیں مگر کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بہت کم افراد کے حصے میں آتی ہیں

. یقین نہیں آتا تو اوپر موجود تصویر میں کلائی پر بننے والی لکیر ایسی چیز ہے جو دنیا میں صرف پانچ فیصد لوگوں میں نظر آتی ہے .مگر ایسا کیوں ہے ؟ درحقیقت یہ مسلز ہمارے آباؤ اجداد کا ‘ورثہ’ ہے جو کہ درختوں پر چڑھنے کے عادی تھے.

اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ میں یہ ہے یا نہیں تو اپنے ہاتھ کو کسی سپاٹ سطح پر رکھیں. اب اپنی چھوٹی انگلی کو انگوٹھے سے چھوئیں اور ہلکا سے اٹھائیں.اگر آپ کو کلائی میں لکیر ابھری ہوئی نظر آئے تو آپ یقیناً کلائی کے اس لمبے مسل کے مالک ہیں. تاہم اگر ایسا نہیں ہوتا تو فکر مند مت ہوں، موجودہ طرز زندگی میں ہمارے لیے یہ یہ کسی کام کا نہیں

کیونکہ ہمیں درختوں پر چڑھنے کی ضرورت نہیں پڑتی. طبی ماہرین کے مطابق اس مسل کے نہ ہونے سے کوئی فرد کمزور نہیں ہوتا اور آج ہم اس کے بغیر ہی سخت گرفت کرسکتے ہیں. کہا جاتا ہے کہ انسانی جسم میں ارتقاءجاری رہا تو آئندہ کئی صدیوں بعد لوگوں کے ہاتھوں میں ایسا مسل کبھی سامنے نہیں آئے گا.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہا ر کمنٹس سیکش میں ضرور کریں۔