وقت سے پہلے بڑھاپے کو ظاہر کرنے والی نشانیاں

Young woman looking at herself in the mirror

کچھ لو گ اپنی عمر سے زیادہ بڑے لگتے ہیں اس کی کچھ خاص وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ہم سب جانتے ہیں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کی سفیدی اور یہاں وہاں جھریاں ایک عام چیز ہے اور ہم اپنی نوجوانی کی جسمانی ساخت سے بھی محروم ہوجاتے ہیں تاہم اگر یہ کام وقت سے پہلے ہونے لگے تو وہ قابل تشویش امر ہے . یقیناً عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی تنزلی کا عمل بتدریج تیز ہوتا چلا جاتا ہے مگر عموماً ایسے آثار عمر کی چھٹی دہائی یعنی 50 سال کے بعد نظر آنا شروع ہوتے ہیں .تاہم اگر درمیانی عمر میں ہی چند نشانیاں نظر آئیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کے جسم پر عمر کے اثرات تیزی سے مرتب ہورہے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ بڑھاپا قبل از وقت طاری ہورہا ہے.

ایسی ہی چند نشانیوں کو جانیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ جسم تیزی سے بڑھاپے کا شکار ہورہا ہے. سست چہل قدمی شٹر اسٹاک فوٹو اگر آپ کی چلنے کی رفتار درمیانی عمر میں جوانی کے مقابلے میں سست ہوگئی ہے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کا جسم تیزی سے بڑھاپے کی جانب بڑھ رہا ہے. چہل قدمی ایک سب سے آسانی اور بہترین ورزش ہے جو آپ کرسکتے ہیں، روزانہ 30 منٹ تک تیز چہل قدمی متعدد امراض سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے. اس کی رفتار کو جانچنے کے لیے کوشش کریں کہ ایک منٹ میں سو قدم چلیں، جس کے لیے 10 سیکنڈ تک اپنے قدموں کو گن لیں اور پھر اس کو 6 سے ضرب دے دیں. بھورے داغ یا سن اسپاٹس شٹر اسٹاک فوٹو چہرے، ہاتھوں اور بازوؤں میں اکثر بھورے رنگ کے سن اسپاٹس بن جاتے ہیں جو عموماً 50 سال سے زائد عمر کے افراد میں عام ہوتے ہیں. اکثر یہ بے ضرر ہوتے ہیں اور برسوں تک سورج کی روشنی میں گھومنے کا نتیجہ ہوتے ہیں. تاہم ان کی رنگت سیاہ ہوجائے، ساخت بدل جائے، خون نکلے یا ان کے کنارے سخت ہوں تو ڈاکٹر کو ضرور دکھالیں.

یادداشت کےمسائل شٹر اسٹاک فوٹو عمر بڑھنے کے ساتھ یادداشت میں معمولی تبدیلیاں آتی یں اور ایسا 40 سال کے بعد ہونے لگتا ہے. ایسا ہونے پر اکثر نام، تفصیلات یا کام کرنے کی وجہ یاد کرنے میں کچھ دیر لگنے لگتی ے. مگر الزائمر اور ڈیمینشیا کے اکثر کیسز میں مریضوں کی عمر 65 سال ہوتی ہے اور ڈیمینشیا بڑھاپے کا کوئی معمول کا حصہ نہیں. اپنے ذہن کو تیز رکھنے کے لیے صحت بخش غذا، سماجی طور پر متحرک رہنے اور ورزش کو لازمی درمیانی عمر میں معمول بنائیں. جوڑوں میں تکلیف شٹر اسٹاک فوٹو بڑھاپے میں ہر ایک کو جوڑوں کی اکڑن اور تکلیف کا سامنا نہیں ہوتا مگر ہڈیوں کی کمزوری کا امکان عمر میں اضافے کے ساتھ بڑھتا ہے. مردوں میں اس کی علامات 45 سال کے بعد اور خواتین میں 55 سال کے بعد نظر آتی ہیں، جوڑوں کے امراض کا مکمل علاج تو موجود نہیں مگر ان کی پیشرفت کو سست کیا جاسکتا ہے. ہر ہفتے ایک گھنٹے تک ورزش کرنا اس کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جسم کو مضبوط بنانے اور لچک کے ساتھ ایروبک ورزشیں معمول بنالیں. خشک جلد شٹر اسٹاک فوٹو عمر بڑھنے کے ساتھ خصوصاً 40 سال کے بعد جلد میں آئل کم ہونے لگتا ہے، جس سے وہ خشک اور چمک سے محروم ہونے لگتی ہے. مگر جلد کو خشک ہونے سے روکنے کے لیے زیادہ پانی پینا، خشک ہوا میں زیادہ وقت گزارنے سے گریز اور جلد کو نرمی سے صاف کرنا اور موئسچرائزر یا نمی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں. آسانی سے خراشیں شٹر اسٹاک فوٹو ایسا عموماً 60 سال کی عمر کے بعد ہوتا ہے جب جلد پتلی اور چربی سے محروم ہوجاتی ہے،

تاہم ایسا درمیانی عمر میں ہونے لگے تو یہ جلد بڑھاپے کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے. عام طور پر ایسی خراشیں اکثر بے ضرر ہوتی ہیں اور خود ٹھیک ہوجاتی ہیں، تاہم اگر اکثر بڑی خراشوں کا سامنا ہو خاص طور پر سینے، کمر یا چہرے پر تو ڈاکٹر سے رجوع کریں. سیڑھیاں چڑھنے میں مشکل شٹر اسٹاک فوٹو ویسے تو کبھی کبھار سیڑھیاں چڑھنے میں مشکل کا احساس نارمل ہے، تاہم اگر ایسا اکثر ہونے لگے تو اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ کو روزمرہ کی دیگر سرگرمیوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے. ہوسکتا ہے کہ ایسا ورزش کو معمول نہ بنانا ہو، اگر ایسا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور پھر بتدریج سیڑھیاں چڑھنے کو معمول بنانا چاہیے. اس کے علاوہ درد یا توازن برقرار رکھنے کے مسائل بھی اس کی وجوہات ہوسکتے یں، تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے اصل وجہ جاننے کی کوشش کریں. کمر کی چوڑائی میں اضافہ شٹر اسٹاک فوٹو عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی چربی پیٹ اور کمر کے ارگرد جمع ہونے لگتی ہے، آپ کی عمر جو بھی ہو کمر کی چوڑائی میں اضافہ امراض قلب اور ذیابیطس ٹائپ 2 جیسی بیماریوں کا اشارہ ہوسکتا ہے. اگر مردوں کی کمر 40 انچ یا خواتین کی 35 انچ سے زیادہ ہو تو یہ امراض کا خطرہ بڑھنے کا اشارہ ہوتا ہے. اس سے بچنے کے لیے ورزش کو معمول بنانا اور صحت بخش غذا جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دے سکتا ہے..اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کنٹس سیکن میں ضرور کریں ،