کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ کس مشہور ہستی کی بچپن کی تصویر ہے سوشل میڈیا پرشاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی نایاب تصویر وائرل ہوگئی ہے-تصویر میں خادم حرمین شریفین شہزادہ محمد بن سلمان سے گلدستہ لیتے ہوئے مسکراتے نظر آرہے ہیں-
یہ تصویر اس وقت کی ہے جب شہزادہ محمد بن سلمان پرائمری جماعت کے طلب علم تھے- اخبار 24 کے مطابق یہ تصویر ’صور آل سعود‘ (آل سعود کی تصاویر) ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ہے-صور آل سعود اکاؤنٹ پر تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا ہے
کہ یہ تصویر ریاض سکول کی ایک خصوصی تقریب کی ہے- مذکورہ اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شاہی خاندان کی تصاویر کے لیے خاص ہے- یہ اس سے قبل شاہ سلمان اور ولی عہد کی کئی نایا ب تصاویر شیئرکرچکا ہے-ان میں سے ایک تصویر وہ بھی تھی
جس میں شاہ سلمان اور ولی عہد، شہزادہ سطام بن عبدالعزیز کے ہمراہ نظر آرہے ہیں- شہزادہ سطام اس وقت ریاض کے گورنر ہوا کرتے تھے-۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہا ر کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔