بارشیں ہی بارشیں ! پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل


کرچی کے بعد مل کے دوسرے حصووں میں بھی تیز برشیں شروع ہونے والی ہیں ۔جمعرات سے لاہور سمیت بالائی پاکستان میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کر دی . جمعرات کو آنے والے سلسلے میں تیز بارشیں ریکارڈ کی جائیں گی .محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے.

اگلے دس دن کے دوران سندھ میں موسم خشک رہے گا. تاہم اس دوران اندرون سندھ کے چند مقامات پر معمولی بارش ہو سکتی ہے.جمعرات کے روز اسلام آباد، بالائی، وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر بارش جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے. اس دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا

.گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، بالائی، وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی. تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا.گزشتہ روز جھنگ 91، جوہر آباد 54، نورپور تھل 52، اسلام آباد 45، اٹک 32، مری 24، خانیوال 20، راولپنڈی 21، چکوال 19، فیصل آباد 15،

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ 14، بھکر 13، بہاولنگر 10، سرگودھا 08، حافظ آباد 02، ملتان 01، مالم جبہ 86، بالاکوٹ 79، پٹن 64، کاکول 62، چیراٹ 53، کالام 44، سیدو شریف 24، دیر 18، تخت بائی 13، پشاور 08، میرکھانی، ڈی آئی خان 08، دروش 02، مظفر آباد 87، گڑھی دوپٹہ 07، چلاس 13، گوپس، بگروٹ 03، گلگت اور استور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.۔اس بار ے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔