رسوڑے میں کون تھا؟ڈائیلاگ بولنے والی اداکارہ


انٹرنیٹ پچھلے کافی دنوں سے صرف ایک ہی سوال سے بھرا پڑا ہے کے رسوڑے میں کون تھا ۔آج کل سوشل میڈیا پر فیس بک، ٹوئٹر یا انسٹاگرام جہاں دیکھیں ہر جگہ ‘رسوڑے میں کون تھا؟’ کے چرچے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے نئی میمز بھی بنائی گئی ہیں .

‘رسوڑے میں کون تھا’ دراصل ایک بھارتی ڈرامے ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ کا ڈائیلاگ ہے اور وائرل ہونے والی ویڈیو میں کوکیلا بین (روپل پٹیل) اپنی بہو گوپی (گیا مانیک) اور راشی (رچا ہسبنیس) کو چولہے پر چنے ڈالے بغیر خالی ککر چلانے پر ڈانٹ رہی ہوتی ہیں اور پوچھتی ہیں کہ رسوڑے (کچن) میں کون تھا؟ یہ سوپ سیریل یوں تو 10 برس پہلے شروع ہوا تھا

اور 7 برس تک چلا تاہم اس کا یہ ویڈیو کلپ اس وقت وائرل ہوا جب بھارت کے ایک مقامی میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے اسی ویڈیو کلپ کا ریپ ورژن بنایا جو راتوں رات وائرل ہوگیا .اس ریپ ورژن کو ایک ہی دن میں 33 لاکھ بار دیکھا گیا تھا اور ایک ہفتہ گزرنے کے بعد اسے 90 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں. تحریر جاری ہے‎ یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر صرف ایک ہی سوال زیر گردش ہے کہ رسوڑے میں کون تھا؟

اور اس حوالے سے فیس بک، ٹوئٹر پر کئی میمز بھی بنائی گئی ہیں. کچھ صارفین نے اس حوالے سے میمز بنائیں تو کچھ نے رسوڑے میں کون تھا کہ ریپ ورژن پر ویڈیوز بھی بنائیں. ایک صارف نے پوچھا کہ راشی بہن یہ کیا رویہ ہے؟ اسی طرح پیپر میں چیٹنگ کرنے کی کوشش میں ایک ہی سوال کرتی میم سامنے آئی.۔اس بار ے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔