انٹرنیٹ کے انقلاب نے آمدنی کے کچھ نئے ذرائع متعارف کروائے ہیں جن میں کئی ایسے ہیں کہ سن کر آدمی انگشت بدنداں رہ جائے


انٹرنیٹ کے انقلاب نے آمدنی کے کچھ نئے ذرائع متعارف کروائے ہیں جن میں کئی ایسے ہیں کہ سن کر آدمی انگشت بدنداں رہ جائے . اب اس امریکی ایئرہوسٹس ہی کو دیکھ لیں جو انٹرنیٹ پر صرف اپنے پیروں کی تصاویر فروخت کرکے لاکھوں روپے کما رہی ہے .میل آن لائن کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی اس ایئرہوسٹس کا نام ڈیج (Deej)ہے جس کے ٹک ٹاک پر 1لاکھ 61ہزار فالوورز ہیں اور انسٹاگرام و دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وہ کافی مقبول ہے.ان نے رواں سال مئی میں اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا کہ وہ کس طرح اپنے پیروں کی تصاویر فروخت کرکے ہزاروں ڈالرز کما رہی ہے.

اس کے بعد ڈیج نے ٹک ٹاک پر پیروں کی تصاویر بنانے اور ان کے ذریعے رقم کمانے کے طریقوں پر مبنی ٹیوٹورئیل ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر پوسٹ کرنی شروع کر دیں اور اب اس نے ایک تفصیلی کتاب بھی لکھ ڈالی ہے. اس کتاب کا نام ’ Feet Deets: How to Sell Your Feet Pics‘ ہے جو انٹرنیٹ پر 10ڈالر کی قیمت میں دستیاب ہے.اس کتاب میں اس نے تفصیل سے لڑکیوں کو بتایا ہے کہ وہ کیسے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے محض پیروں کی تصاویر بیچ کر پیسے کما سکتی ہیں.

اس نے تصویر بنانے کا ایک طریقہ یہ بتایا ہے کہ پیٹ کے بل لیٹ کر پیروں کو اوپر اٹھائیں اور ان کی تصویر بنا لیں. ڈیج نے بتایا ہے کہ مرد نہ صرف اس کے پیروں کی تصاویر کے عوض اسے پیسے دیتے ہیں بلکہ اسے قیمتی تحائف بھی بھیجتے ہیں.