اکشے کماراور ان کی اہلیہ کا نیا بیان


اکشے کمار اور ان کی اہلیہ بھارت کے خوبصورت ترین جوڑوں میں شمار کیے جاتے ہیں بھارت میں ان دنوں کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ایسے میں کئی نامور شخصیات احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے ویڈیوز کے ذریعے عوام میں آگاہی فراہم کررہی ہیں

۔بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے بھی ماسک کے استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کیلئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مختلف لوگ اپنی اپنی زبان میں ماسک نہ پہننے کو مغلظات بک رہے ہیں۔ویڈیو میں اکشے کمار کا کہنا ہے کہ اگر آٌپ نہیں چاہتے کہ آپ کو بھی مختلف زبانوں میں مغلظات بکے جائیں تو خاموشی سے ماسک کا استعمال کریں۔اکشے کمار نے جیسے ہی یہ ویڈیو شیئر کی تو ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنا رہ نہ سکیں

اور انہوں نے اپنے شوہر پر ماسک کی چوری کا الزام لگادیا۔ٹوئنکل کھنا نے اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا خود کا ماسک لگائیں اور اپنے پارٹنر کا دھلا ہوا، خوبصورت اور فلورل پرنٹ والا ماسک مت چرائیں’۔واضح رہے کہ اکشے کمار اور ان کی اہلیہ اکثر سوشل میڈیا پر مزاحیہ نوک جھونک کے ذریعے مداحوں کو تفریح کا سامان مہیاء کرتے رہتے ہیں۔س بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔