تر ک صدر نے تاریخی عمارت ”آیا صوفیا“کو مسجدمیں تبدیل کردیا


ترک صدر رجب طیب اردوان نے وہ کارنامہ کر دیکھا یا کو ابھی تک ہماری حکومت نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کی حامل عمارت آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے

۔ترکی کی اعلیٰ عدالت کونسل آف اسٹیٹ کی جانب سے آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے حق میں فیصلہ آتے ہی ترک صدر نے صدارتی فرمان پر دستخط کردیے۔صدارتی حکم کے بعد آیا صوفیا کی میوزیم کی حیثیت ختم ہوگئی ہے

اور اس کا کنٹرول محکمہ مذہبی امور نے سنبھال لیا ہے۔واضح رہے کہ استنبول میں قائم یہ عمارت چھٹی صدی میں بازنطینی بادشاہ جسٹنیئن اول کے دور میں بنائی گئی تھی اور تقریباً 1000 سال تک یہ دنیا کا سب سے بڑا گرجا گھر تھی۔1453میں استنبول(قسطنطنیہ) کی فتح کے بعد سلطنتِ عثمانیہ نے اسے مسجد میں تبدیل کردیا تھا

اور پھر اس کے بعد یہ تقریباً پونے500 سال تک مسجد رہی تاہم 1934میں جدید ترکی کے بانی مصطفٰی کمال اتاترک کے دور حکومت میں اسے ایک میوزیم میں تبدیل کردیا گیا اور اِس وقت یہ عمارت اقوام متحدہ کے عالمی ورثے کی فہرست میں بھی شامل ہے۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کا کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔