کیا آپ بھی چینی کا استعمال زیادہ کرتے ہیں


چینی کا زیادہ استعمال نہ صر شوگر بلکہ بہت سی اور بیمارئیوں کا موجب بھی بنتی ہےاور اگر آپ بھی زیادہ چینی کا استعمال کرتے ہیں تویہ تحریر پوری پڑھیے گا ۔ چینی میٹھی ضرورہوتی ہے لیکن آپ کے جسم کے لئے یہ کافی نقصان دہ ہے۔ چینی سے دماغ میں بیٹا اینڈرفین بڑھ جانے کی وجہ سے آپ کو وقتی طور پر اچھا محسوس ہوتا ہے

لیکن یہ آپ کے قوت مدافعت کے لئے کافی نقصان دہ ہے۔چینی کا زیادہ استعمال ہمارے جسم کے لئے زہر ہے، جس کے نتیجے میں کینسر بھی ہوسکتا ہے۔چینی کے چند برے اثرات کچھ یوں ہیںپٹھوں کے پروٹین پر اثرزیادہ چینی کے استعمال سے جسم میں گلوکوز 6 فاسفیٹ(G6P) بڑھ جاتا ہے جو دل کے پٹھوں کی پروٹین کی سطح کو تبدیل کرنے کے ذمہ دار ہے۔

اس کے نتیجے میں دل ناکارہ ہوسکتا ہے۔خلیات کی عمر بڑھ جانا2009کی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ گلوکوز لینے کی وجہ سے خلیات اور دماغ دونوں کی عمر بڑھ جاتی ہے ، جو انسان کے لئے کافی نقصان دہ ہے۔قوت مدافعت پر اثر چینی کی وجہ سے جسم میں اینڈرفین بڑھ جاتا ہے جس سےقوت مدافعت کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے ۔کینسر پیدا کرنے والے کمپاؤنڈ میں اضافہ چینی سے بائل ایسڈ میں اضافہ ہوتا ہے

جس کے نتیجے میں ایسے کمپاؤنڈ تشکیل پاتے ہیں جو بڑی آنت کےکینسر کا سبب بنتے ہیں۔ٹشوز کی لچک میں کمی مسلسل چینی کا استعمال ٹشو زکی لچک کو ختم کردیتی ہے۔پٹھوں کی طاقت میں کمی حمل کے دوران چینی کے زیادہ استعمال سے پٹھوں کی طاقت پر کافی گہرا اثر پڑتا ہے۔خون کے پروٹین پر اثرمسلسل چینی کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے دو قسم کے خون کے پروٹین اثر انداز ہوتے ہیں، البومین اور لیپو پروٹین۔ جس کے نتیجے میں جسم ٖ چکنائی اور کولیسٹرول کو قابو نہیں کر پاتا۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں