بیچ سمندر سے شارک کو پرندہ اڑا کر لے گیا


دنیا میں جانوروں کی ایسی کئی قسمیں ہیں جن کے بارے میں سائنس دان بھی ابھی تک نہیں جانتے ۔یہ سال ہمیں کئی عجیب و غریب چیزوں کو دکھانے میں لگا ہوا ہے ۔ اس سال عجیب و غریب چیزیں دیکھنے کی اگر فہرست تیار کی جائے تو یہ بہت طویل ہوگی

۔ انہیں عجیب و غریب چیزوں میں سے ایک سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ایک شارک اور پرندہ کا ویڈیو ہے ۔ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ایک لمحہ کیلئے آپ کو تعجب ہوگا اور آپ حیرت زدہ ہوجائیں گے کہ آخر ایسا ہوا تو ہوا کیسے ۔ویڈیو میں ایک بڑا سا پرندہ اپنے پنجے میں شارک کو لے کر اڑا جارہا ہے ۔ یہ ویڈیو کسی سمندر کے کنارے کا معلوم پڑتا ہے ۔ جس وقت یہ پرندہ اپنے پنجے میں شارک کو لے کر ہوا میں اڑ رہا ہے

اس وقت لوگ اس کو دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ اس ویڈیو کو ٹریکنگ شارک نام کے ٹویٹر یوزر نے شیئر کیا ہے ۔ صرف 25 سکینڈ کا یہ ویڈیو لوگوں کے ہوش اڑانے کیلئے کافی ہے ۔ یقین نہیں آرہا ہے تو خود ہی دیکھ لیجئے یہ ویڈیو۔ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مچھلی پرندہ کے چنگل سے آزاد ہونے کی کوشش کررہی ہے ۔ 30 جون کو شیئر کئے گئے اس ویڈیو پر 61 ملین ویوز آچکے ہیں

۔ وہیں اب تک 21 ہزار سے زیارہ مرتبہ لائیکس اور سات ہزار سے زیادہ ری ٹویٹس کیا جاچکا ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ٹویٹر پر اپنا رد عمل ظاہر کررہے ہیں ۔یہ حقیقت میں ایک لیڈی فش ہے ! ایک یوزر نے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کہا : عام اتفاق سے ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک اوسپرے ہے ۔ ایک بڑا ریپٹر جو مچھلی کو کھاتا ہے ۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں