حلیمہ سلطان اور ارتغل کی اندیکھی تصاویر منظر عام پر آ گئی


ترکی کےمشہور ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘کی مقبولیت پاکستان میں مسلسل بڑھ رہی ہےیہ ڈرامہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ ہے جس نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں کے پاکستانی مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ڈرامے میں ‘ارطغرل غازی کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے نبھایا ہے جب کہ ان کی بیوی ‘حلیمہ سلطان کا کردار 82سالہ اسرا بیلگیج نے ادا کیا ہے

۔دونوں اداکاروں اور خاص طور پر ‘حلیمہ سلطان کی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت ہے اور لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر فالو کرنے سمیت ان سے اپنی محبت کا اظہار کرنا بھی شروع کیا اور انہیں بتایا کہ کس طرح پاکستانی مداح انہیں چاہنے لگے ہیں۔پاکستانی ڈراما مداحوں کی جانب سے گزشتہ تین ہفتوں میں ‘حلیمہ سلطان یعنی اسرا بیلگیج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی تعریف میں کمنٹس کیے گئے ہیں اور لوگ ان سے ملنے اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیتے دکھائی دیتے ہیں

۔ایسے ہی ایک مداح کے کمنٹس پر اداکارہ اسرا بیلگیج یعنی ‘حلیمہ سلطان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا اور کہا کہ وہ بھی پاکستانی مداحوں سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔پاکستانی مداح کے کمنٹ پر اداکارہ اسرا بیلگیج نے جواب دیتے ہوئے ان کے لیے محبتوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے اپنے جواب میں لکھا کہ پاکستانی مداحوں کی محبت اور سپورٹ نے ان کی ہمت افزائی کی ہے اور وہ بھی پاکستان آنے اور اپنے مداحوں سے براہ راست ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔اب اس ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے والے 2 مزید اداکاروں نے نے بھی پاکستان نے آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ان میں سے ایک دوآن بے (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گونر اور اصلحان خاتون کا کردار ادا گلثوم علی شامل ہیں۔جاوید چتین گونر نے انڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سے ملنے والی محبت کے مشکور ہیں اور اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان میں اس ڈرامے کو اتنا اچھا ردعمل آیا۔اس بارے میں کیا کہتے ہیں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں