روس نے صاف انکار کر دیا


روس نے ایران کو کو میزائل سسٹم دینے سے انکار کر دیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں روس کی میڈیا کی طرف سے یہ خبر سامنے آئی کہ ایران نے روس کو دفاعی میزائل سسٹم خرید نے کی درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ ایران اپنے سرحدوں کی دفعہ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے روس سے میزائیل سسٹم خریدنا چاہتا ہے تاکہ اپنی دفاع کو مظبوط کیا جا سکے اور اس کے ساتھ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کا جواب بھی دیا جا سکے۔

لیکن روس نے ایران کو اپنا میزائل سسٹم فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس معاہدے سے مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں ۔ جدید ترین دفاعی فضائی نظام ایس 400 دنیا کے جدید ترین سسٹم میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کی رینج بھی 400 کلومیٹر ہے اور اس کی کارکردگی بھی دنیا بھر میں سب سے بہترین مانی جاتی ہے اس سے پہلے روس یہی میزائل سسٹم مختلف ممالک کو بیچ چکا ہے جن میں ترکی ، اور انڈیا بھی شامل ہے