:ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے والے گیرٹ وائلڈر کو قتل کرنے کے لیے ہالینڈ پہنچنے والا پاکستانی گرفتارہو گیا۔ فیس بک پرجاری ویڈیو پیفام نے اسے اس کے مقصد میں کامیاب ہونے سے روک دیا اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق رسول اللہﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد ہے۔
ہر مسلمان رسول اکرم ﷺ سے محبت میں کر کسی سے آگے بڑھ جانے کو تیار رہتا ہے اور وہ اپنے نبی کی توہین کسی صورت بھی برداشت نہیں کرتے۔اس وقت تمام عالم اسلام ہالینڈ میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کے سبب شدید صدمے ہیں۔ان کا یہ مطالبہ کہ ان خاکوں کو چھاپنے والوں اور انکا مقابلہ منعقد کرنے والوں کو روکا جائے کیونکہ یہ مقابلہ آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ محض ایک فساد کا موجب بن سکتا ہے۔
اس پر پاکستان میں بھی شدید احتجاج جاری ہے اور کہا جارہا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستانی حکومت ہالینڈ کی حکومت سے سخت احتجاج کرے اور ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔تاہم ایسا ہی ایک شخص محبت رسول اللہﷺ کا دعویٰ لئیے ہالینڈ پہنچ گیا تاکہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کروانے والے سیاستدان گیرٹ وائلڈر کو قتل کردسکے ۔تاہم اسکی ایک فاش غلطی نے اسے اس کے مقصد میں کامیاب ہونے سے روک دیا اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ یہ شخص گیرٹ وائلڈر کو قتل کرنے کے لیے پیرس سے ہالینڈ پہنچا اور جہاں نمائش منعقد ہونی تھی اس سے 5 منٹ کی مسافت پر رک گیا۔اس موقع پر اس نے فیس بک پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور اپنے مقصد کو ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے مدد مانگی اور یہی مدد اسکی گرفتاری کا سبب بن گئی۔ڈچ پولیس نے اس شخص کو ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا اور اسے اب جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔