جڑواں بچوں کی ماں بننے والی خاتون پر دونوں کے باپ الگ؟


جیسیکا نامی 31سالہ خاتون نے دو مرتبہ حاملہ ہو کر جڑواں بچوں کو جنم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق 31سالہ جیسیکا نامی خاتون قدرت کے انوکھے مظہر کی مثال بن گئی ۔جیسیکا ایک ہی وقت میں دو مرتبہ حامل ہو گئی۔31سالہ جیسیکا شادی شدہ تو نہیں مگر بوائے فرینڈ رکھتی تھی ۔ایک چینی جوڑے نے جیسیکا سے اس خواہش کا اظہا ر کیا کہ وہ ان کے لیے مصنوعی طریقے سے حاملہ ہو کر ایک بچے کو جنم دے ۔

چینی جوڑے نے اس کام کے لیے جیسیکا کو 30ہزار ڈالر کی پیشکش کی جو جیسیکا نے قبول کر لی ۔بعد ازاں ڈاکٹروں نے جیسیکا کو بتایا کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بننے جا رہی ہے ۔جیسیکا کے خیال میں یہ جڑواں بچے اسی چینی کے تھے ۔جیسیکا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا اور انہیں چینی جوڑے کے حوالے کر دیا گیا ۔

لیکن ایک ماہ بعد اسے چینی جوڑے کی جانب سے ان دونوں بچوں کی تصاویر موصول ہوئیں جس میں چینی جوڑے نے جیسیکا سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ انہیں بتا سکتی تھی کہ دونوں بچے ایک دوسرے سے مختلف کیوں ہیں ۔

بات آگے بڑھی تو ڈی این اے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ ایک بچہ جیسکا اور اسکے پارٹنر کا تھا جہ کہ قدرتی طریقہ حمل سے تخلیق ہوا جب کہ دوسرا بچہ مصنوعی طریقہ حمل سے پیدا ہونے والا چینی بچہ ہے ۔جیسیکا کا بچہ اسے لوٹا دیا گیا جس کو پا کر جیسیکا بہت خوش تھی اور اس نے بچے کا نا م مالاچی رکھا ۔