میں کرکٹر بننا چاہتا تھا اور جنرل بن گیا


عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں بھارت سے آئے مہمان نوجوت سنگھ سدھو بھارت واپس پہنچ چکے ہیں پاکستان نے تو دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن بھارتی انتہاء پسندوں کو وہ پسند نہ آیا ۔ واپسی پر انہوں نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل باجوہ نے گفتگو کے دوران بتایا کہ میں کرکٹر بننا چاہتاتھا لیکن جنرل بن گیا جس پر آگے سے سدھو نے ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کا کہناتھا کہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں ائیر مارشل سے بھی ملاقات ہوئی اور جنرل باجوہ سے بھی ، جب جنرل باجوہ آئے تو وہ کافی دیر میرے پاس کھڑے رہے اور گفتگو کرتے رہے ، انہوں نے مجھے کہا کہ میراخواب تھا کہ میں کرکٹر بنوں جس پر میں نے آگے سے جواب دیا کہ میں فوجی بننا چاہتاتھا اور میں نے فوج کا ٹیسٹ بھی پاس کر لیا تھا لیکن میرے والد نے مجھے جانے نہیں دیا اس لیے میں کرکٹر اور سیاستدا ن بن گیا ۔سدھو نے بتایا کہ جنرل باجوہ نے بہت گرم جوشی سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ’نوجوت! ہم امن چاہتے ہیں۔‘ یہ بات سن کر مجھے بہت اچھا لگا۔اس کے بعد میرے کچھ کہے بغیر جنرل باجوہ نے کہا کہ ’جب آپ بابا گرونانک کا 550واں جنم دن مناو گے تو ہم کرتارپور بارڈر کھولنے کا سرکاری سطح پر سوچ رہے ہیں۔‘یہ سن کر میں خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا، یہ ایسے ہی تھا جیسے مجھے میرے خواب کی تعبیر مل گئی ہو۔ یہ کہہ کر جنرل باجوہ نے کہا کہ ’اب آپ خوش ہیں؟‘ میں نے کہا کہ ’سر! میں بہت خوش ہوں۔‘ اس کے بعد وہ آگے بڑھے اور مجھے گلے لگاکر کہا’ہم اس سے بھی کچھ زیادہ بہتر کرنے کا سوچیں گے۔‘ انہوں نے مجھے بغیرمانگے ہی وہ کچھ دے دیا تھا جس کی مجھے جستجو تھی۔“آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے