آدمی نے اپنی بوڑھی ماں کو گھاس کھانے پر مجبور کردیا


والدین بچے کو پیدا کرتے ہیں ان کے لئے مشقت برداشت کرتے ہیں پال پوس کے بڑا کرتے ہیں کتنی تکلیفیں اٹھاتے ہیں لیکن آج کل کی اولاد جب جوان ہو جاتی ہے تو وہی والدین ان سے پناہ مانگ رہے ہوتے ہیں یہویڈیو دیکھ کر اتنا دکھ ہوا کہ آپ کو بیان نہیں کر سکتے اسی طرح بڑھاپے کے عالم میں اولاد ان کا خیال رکھے۔ اگرچہ ہر کوئی اس بات سے اتفاق کرتا نظر آئے گا لیکن یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ بعض لوگ اس قدر سفاک ہوتے ہیں کہ بوڑھے والدین کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے ان کا دل نہیں کانپتا۔ یہ چینی شخص بھی ایک ایسی ہی شرمناک مثال ہے

جس نے بیوی کو خوش کرنے کے لئے بوڑھی ماں کو گھاس کھانے پر مجبور کر دیا۔ویب سائٹ bite.com کے مطابق آنہوئی شہر کے دیہات ڈونگجیا سے تعلق رکھنے والا یہ بدبخت شخص اپنی 80 سالہ ماں کو سزا دینے کے لئے اس کے منہ میں گھاس ٹھونستا رہا۔ مقامی میڈیا کے مطابق لیانگ نامی ا س شخص کی اہلیہ اور ماں کے درمیاں جھگڑا ہوا تھا جس کی شکایت بیوی نے اس کے سامنے کی تو یہ اپنی ماں کو برا بھلا کہنے لگا۔ جب ماں نے اپنے دفاع میں کچھ کہنا چاہا تو لیانگ نے اسے خاموش کروانے کے لئے اس کے منہ میں گھاس ٹھونسنی شروع کر دی۔اتفاق سے کسی نے اس دردناک منظر کی موبائل فون سے ویڈیو بنا لی، ورنہ شاید اس کمبخت کو کبھی کوئی پوچھتا بھی نہیں کہ یہ ظلم کیوں کیا۔ جب اس کی ویڈیو سامنے آئی تو گاؤں والوں نے بھی اسے لعن طعن کی اور اسے ایک معافی نامہ لکھنے پر مجبور کیا جس کی میڈیا میں بھی تشہیر کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ پولیس نے بھی اسے حراست میں لے لیا ہے اور معمر خاتون کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ویڈیو ملاحظہ کریں