امریکہ کا پاکستان کو دھمکی دینا مہنگا پڑ گیا ۔۔ اللہ کا عذاب خوفناک آگ کی صورت نازل ۔۔ تاریخی نقصان ہو گیا ۔۔ متعدد ہلاکتیں


امریکی ریاست کیلی فورنیا کے وائن ریجن میںتیزی سے پھیلتی ہوئی آگ سے10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ریاستی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے7 افراد سنوما کاؤنٹی میں ہلاک ہوئے متاثرہ علاقوں میں 1500 عمارتیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

جنگل میں لگنے والی اس شدید آگ کے نتیجے میں ناپا، سنوما اور یوبا کاؤنٹیز سے تقریباً 20 ہزار افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیںکیلی فورنیا کے گورنر نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ آگ سینکڑوںعمارتوں کو تباہ کر چکی ہے اور اس سے مزید مکانات کو خطرہ ہے جس کے باعث لوگوں کی نقل مکانی ضروری ہے۔

سنوما کاؤنٹی کے علاوہ ناپا میں دو اور مینڈوسینو میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ دیگر لاپتہ ہیں۔ناپا کاؤنٹی کے فائر چیف نے خبردار کیا ہے کہ آگ بجھانے اور امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث دیگر علاقوں سے بھی مدد کی ضرورت ہے۔

کیلی فورنیا میں مختلف مقامات پر آگ لگی آگ کے باعث جگہ جگہ گھر اور دیگر عمارتیں شعلوں میں گھری نظر آرہی ہیں۔ موقع پر موجود فائر بریگیڈ حکام کا کہناہے کہ اس وقت ہماری ترجیح آگ بجھانا نہیں، انسانی جانیں بچانا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مقامی آبادی کو انخلا کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور اب تک تقریبا20 ہزار افراد علاقہ چھوڑ کر جاچکے ہیں۔