دنیا کی تباہی کے دعوے داروں جانب سے سی گئی


دنیا کی تباہی کے دعوے داروں جانب سے سی گئی ایک اور تاریخ آن پہنچی، عیسائی راہبوں کے کچھ حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتہ (23 ستمبر) کو انسانوں کے انجام کی ابتداء ہو جائے گی۔بین الااقوامی جریدے کے مطابق ایک عیسائی ریسرچر نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس 23 ستمبر کو دنیا تباہ ہو جائے گی۔ ڈیوڈ میڈی کا کہنا ہے کہ انجیل میں دی گئی باتوں

اور ہندسوں کے کوڈز کے حوالے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان میں 33 کا ہندسہ نمایاں ہے، حضرت عیسیٰ 33 سال زندہ رہے، انجیل میں خدا کا ذکر 33 بار آیا، اکیس اگست کو مکمل سورج گرہن کے 33 دن بعد یعنی 23 ستمبر کو دنیا کو تباہ ہونا ہے۔اس سے قبل یہ اطلاع آئی تھی کہ یہ دنیا 12 دسمبر 2012 کو تباہ ہو جائے گی اور اس واقع پر ایک ہالی ووڈ فلم بھی تیار کر لی گئی تھی جس میں 2012ء میں ہونے والی تباہی کی منظر کشی دکھائی گئی تھی۔دنیا کی تباہی کا سبب ایک خفیہ سیارہ نیبیرو یا پلانیٹ ایکس بنے گا جو کہ دنیا کو مکمل طور پر ختم نہیں کرے گا مگر وہ آج جیسی نہیں رہ سکے گی تاہم امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ نیبیرو نامی کوئی سیارہ موجود ہی نہیں۔