’جن لوگوں کا چہرہ ایسا ہو انہیں شرمناک حرکتوں کا بے حد شوق ہوتا ہے‘ سائنسدانوں نے ایسی بات بتادی کہ جان کر بہت سے مَرد اپنا چہرہ چھپانے لگیں گے


کینیڈا کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد کشادہ چہرے والے مردوں پر یہ کہہ کر بجلی گرا دی ہے کہ ان میں غیر اخلاقی حرکات، جنسی بے راہروی اور شریک حیات سے بے وفائی کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق لپ سنگ یونیورسٹی کے ماہر نفسیات سٹیون آرنوکی اور ان کی ٹیم نے کی۔ اس تحقیق کے دوران 145 طلباءکے چہروں کی ساخت اور ان کے جنسی رجحانات کے بارے میں معلومات جمع کی گئیں۔ جن نوجوانوں کے چہرے نسبتاً زیادہ چوڑے تھے وہ ناجائز معاشقوں، غیر اخلاقی رویے اور شریک حیات سے بے وفائی جیسے رجحانات میں آگے تھے۔

کچھ لوگ سوشل میڈیا پر حد سے زیادہ بدتمیزی کیوں کرتے ہیں؟ بالآخر سائنس نے اصل وجہ بتادی
دوسری جانب ان افراد کو صنف مخالف نے مختصر دورانیے کے تعلقات کیلئے زیادہ دلکش قرار دیا ۔یہ نوجوان عملی زندگی میں دوسروں سے زیادہ کامیاب اور دولتمند بھی پائے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چوڑے چہرے والے مردوں کے جسم میں ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے، جو ان کی نسبتاً زیادہ جنسی تحریک کی ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے، اور غالباً اسی ہارمون کی وجہ سے ان کا جنسی رویہ قابو سے باہر ہونے کا خدشہ بھی موجود رہتاہے ۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ’آرکائیوز آف سیکچوئل بہیویئر‘ میں شائع کی گئی ہے۔