ائیرپورٹ پر سکیورٹی چیک، نوجوان نے اپنا موبائل سکیننگ مشین میں رکھا تو سکیورٹی اہلکار کو اس میں ایسی چیز نظر آگئی کہ واقعی ہوش اُڑگئے، پورے ائیرپورٹ پر افراتفری پھیل گئی کیونکہ۔۔۔


بھارتی شہر مینگلور کے ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ایک مسافر سے چیکنگ کے دوران موبائل فون برآمد ہوا جس میں ایسی چیز نصب تھی کہ سکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئی لیکن جب حقیقت کھلی تو وہ شرمندہ ہو کر رہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 26سالہ محمد نامی نوجوان مینگلور سے دبئی جا رہا تھا۔ جب اس کا سانام سکیننگ مشین سے گزارا گیا تو آفیسر کو اس کے موبائل فون میں کچھ مشکوک چیز نظر آئی۔جب اسے کھول کر دیکھا گیا تو اس میں ’دھماکہ خیز مواد‘ موجود تھا۔

یہ دیکھ کر سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی لیکن جب ماہرین نے اس کا معائنہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ جعلی دھماکہ خیز مواد ہے جو پھٹ نہیں سکتا۔ تاحال پولیس کی حراست میں ہے اور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس نے یہ کام کیوں کیا۔ انڈی گو ایئرلائنز کا کہنا تھا کہ ”معاملہ مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور چونکہ یہ حساس سکیورٹی کا مسئلہ ہے اس لیے ہم اس پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔“