بیٹیوں کے ساتھ شرمناک عمل،معروف کرکٹ شائق انکل ٹی۔20 گرفتار،افسوسناک انکشافات


حافظ آباد کے نواحی قصبہ کولوتارڑ سے پولیس نے کرکٹ کے میدانوں میں قومی پرچم کو لہراکر مخصوص انداز میں بھڑکیں لگاکر شہرت حاصل کرنے والے انکل ٹی۔20کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انکل ٹی۔20 محمد زمان کی اھلیہ امینہ بی بی نے ونیکے تارڑ پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسکی شادی قریبا 25برس قبل محمد زمان سے ہوئی۔وہ ایک جنسی درندہ ہے جو اسکی دو جواں سال بیٹیوں سے جنسی زیادتی کا ارتکاب کررہا ہے ۔ اور میرے منع کرنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں
بھی دیتا ہے۔ ملزم نے عید سے قبل بھی بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کی جس پر پولیس نے محمد زمان المعروف انکل ٹی۔ٹونٹی کے خلاف زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا اور اس ضمن میں تفتیش کی جارہی ہے۔