یو اے ای سے ایک ایسی ویڈیو آگئی کہ کہرام مچ گیا، بات قومی عزت تک جا پہنچی


متحدہ عرب امارات میں تین مردوں اور ایک خاتون نے اتنی ’قابل اعتراض‘ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی کہ پورے ملک میں طوفان برپا ہو گیا ہے، لیکن دراصل اس ویڈیو میں کیا ہے، یہ جان کر یقینا آپ کو حیرت ہو گی.  خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک مرد اور عورت کار میں بیٹھے گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں.

Image result for 3 boys rapped one woman hidden camera

اس میں قابل اعتراض بات یہ تھی کہ کار میں بیٹھے مرد اور عورت نامحرم تھے، یعنی ان کا اس طرح خلوت میں اکٹھے ہونا ملکی قوانین اور سماجی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ چھ منٹ پر مشتمل یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہے اور اور اسے دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچ رہی ہے. ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کی تلاش شروع کی گئی اور بالآخر پولیس نے تین مردوں اور ایک خاتون کا سراغ لگالیا. ملزمان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو پوسٹ کرنے کا مقصد خواتین کو آگاہی فراہم کرنا تھا کہ وہ تنہا کسی اجنبی کے ساتھ باہر مت جائیں کیونکہ انہیں اغواءکیا جا سکتا ہے اور حتیٰ کہ ان کی عزت بھی خطرے میں ہوسکتی ہے. اس واقعے کے تناظرمیں پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے باز رہیں، ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑسکتے ہیں.