ٹرین کے خوفناک حادثے میں متعدد افراد جاں بحق


بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے جس میں اب تک کی طلاعات کے مطابق 23افراد ہلاک اور 400سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے .بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے علاقے کتھولی میں تیز رفتار ’’اتکل ایکسپریس‘‘ ٹرین کو حوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 23افراد ہلاک اور 400سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا خوفناک ہے کہ اس میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے .

اتکل ایکسپریس کو کتھولی کے علاقے میں حادثہ پٹری کے اکھڑے ہونے کی وجہ سے پیش آیا اور ٹرین کی 6بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ،جس کی وجہ سے تیز رفتار ٹرین کے ڈبے ایک دوسرے کے اوپر چڑھ گئے .پولیس اور امدادی اداروں کے مطابق جائے حادثہ پر پٹری ٹوٹی ہوئی پائی گئی ہے ،جبکہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں بھی شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے .حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے جبکہ سہارنپور اور مظفر نگر سے بھی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں،دوسری طرف اترپردیش اے ٹی ایس کی ٹیم بھی موقع پر جا رہی ہے جبکہ میرٹھ اور مظفر نگر سے سبھی ایمبولینس حادثہ والی جگہ کے لئے روانہ کر دی گئی ہیں