سجد الحرام شریف میں 107افراد کی شہادت کے بعد اہم ترین خبر آگئی


سجد الحرام کی توسیع کا کام حج کے بعد دوبارہ شروع ہوگا، دو سال کے وقفے کے بعد شروع ہونیوالے منصوبے پر ساڑھے 26 ارب ڈالر لاگت آئیگی، مسجد میں توسیع کا کام کرین گرنے سے 107 افراد کی ہلاکتوں کے بعد بند کردیاگیاتھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام کی توسیع کا کام دو

سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے ۔ اس منصوبے پر تقریباً ساڑھے چھبیس ارب ڈالر کی لاگت آئے گی ۔ دو برس پہلے مسلمانوں کی اس مقدس ترین مسجد میں توسیع کا کام اس وقت بند کر دیا گیا تھا، جب ایک بہت بڑی کرین گرنے سے کم از کم 107 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کا بن لادن گروپ حج کے فوراً بعد ہی مسجد کی توسیع کا کام عملی طور پر شروع کر دے گا ۔