ائیرپورٹ پر واش روم استعمال کرتی خاتون کو اچانک ایسی شرمناک ترین چیز نظر آگئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا کیا تھا؟


جاپانی قوم اپنی اعلیٰ سماجی و اخلاقی اقدار کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتی ہے لیکن منگل کے روز ایک جاپانی نوجوان نے فوکوکا ائیرپورٹ پر ایسی شرمناک حرکت کردی کہ سارا جاپان شرمندہ ہو گیا۔
ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ ماسایوکی ٹاکیڈا ائیرپورٹ پر خواتین کے لئے بنائے گئے واش روم میں سہ پہر کے وقت داخل ہوا اور ایک واش روم کے اندر کپڑے لٹکانے والی ہک نصب کرکے باہر آگیا، لیکن دراصل تقریباً 4انچ لمبائی کی اس ہک کے اندر ایک کیمرہ لگا ہوا تھا جسے بظاہر دیکھنا بہت مشکل تھا۔

ماسایوکی کی اس حرکت کے بعد متعدد خواتین نے واش روم استعمال کیا، لیکن جب ائیرپورٹ کے عملے کی ایک خاتون واش روم استعمال کرنے گئی تو اس کی نظر کیمرے پر پڑگئی۔ خاتون اہلکار نے فوری طور پر ائیرپورٹ کے سکیورٹی افسران کو مطلع کیا جس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا جانے لگا۔ جلد ہی ایک شخص کو خواتین کے واش روم میں داخل ہوتا دیکھ لیا گیا اور پولیس کی مدد سے اس کا سراغ بھی لگالیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ کیمرے نے متعدد خواتین کی ریکارڈ نگ کی تھی تاہم یہ ریکارڈنگ ملزم کے ہاتھ لگنے سے پہلے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔

You cannot copy content of this page