خاتون نے ایسے شرمناک کام کی خاطر عرب ملک میں ایک شخص سے جنسی تعلق قائم کیا کہ سن کر آپ کانپ جائیں گے


ابو ظہبی میں نشہ کرنے والی خاتون نے منشیات حاصل کرنے کیلئے ڈرگ ڈیلر کے ساتھ جنس تعلقات قائم کرنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کی عدالت نے خاتون کو منشیات رکھنے اور انہیں استعمال کرنے کے الزام میں سزا سنائی ہے ۔دستاویزات کے مطابق خاتون کچھ سال قبل متحدہ عرب امارات آئی اور اس نے یہاں پر ایک ریسٹورنٹ میں ملازمت اختیار کی جہاں پر اسے اس کا باس مبینہ طور پر اچھا سلوک نہیں کرتا تھا ،اس نے اپنے مسائل کے بارے میں اپنی دوست کو بتایا اور اس نے اسے اپنے مسائل کو بھلانے کیلئے ٹراماڈول نامی گولیاں کھانے کیلئے دے دیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ اس کی عادی ہو گئی ۔ خاتون نے اپنی دوست مزید گولیاں مانگی جس پر اس نے کہا کہ وہ یہ ایک شخص سے لیتی ہے اور اسے اب یہ مفت میں نہیں دے سکتی ۔
اس لڑکی نے اسے اس ڈرگ ڈیلر کے ساتھ ملوا دیا لیکن اس کے پاس گولیاں خریدنے کے پیسے نہیں تھے ،اس شخص نے مبینہ طور پر خاتون کو ایک ہفتے کیلئے 10گولیاں جنسی تعلقات قائم کرنے کے عوض دینے کی آفر دی جسے اس نے قبول کر لیا ۔تاہم پولیس نے اطلاع ملنے پر مذکورہ جگہ پر کارروائی کرکے اس شخص اور خاتون کو گرفتار کر لیا ۔خاتون کے ساتھ ساتھ اس شخص پر بھی مقدمہ چلایا جارہاہے ۔

You cannot copy content of this page