سعودی ولی عہد کو قتل کرنےکی سازش ،شاہی خاندان کے دوافراد گرفتار


تہران (10-اگست-2017)ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کا کہنا ہے کہ سعودی تخت کے جانشین شہزادہ محمد بن سلمان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے.عربی زبان کے اخبار “مراۃ الجزیرہ “کی معرفت سے شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ محمد کو قتل کرنے میں شاہی خاندان کےہی دو افراد ملوث تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے .

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز جلد ہی تخت سے دستبردرا ہو جائیں گے جن کے بعد اُن کے جانشین شہزادہ محمد کی تخت نشینی میں رکاوٹ کےلیے قتل کی یہ سازش کی گئی تھی .شاہی محل سے حاصل شدہ معلومات کی روشنی میں شاہ سلمان نے اس سلسلے میں ایک فرمان بھی جاری کرتے ہوئے شاہ امور کی بجا آوری کا ذمہ شہزادہ محمد کے سپرد کر دیا ہے جس کے سرکاری اعلان کےلیے مناسب وقت کا انتظار ہے . امکان ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان اس سال کے اختتام تک تخت نشین ہو جائیں گے جو کہ اس وقت وزیر دفاع کا قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں.