سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا


بغداد:عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے انتہائی شدید گرمی کے باعث تمام سرکاری ملازمین کو جمعرات کے روز چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔

ماہرینِ موسمیات کے اندازوں کے مطابق دارالحکومت بغداد میں جمعرات کے روز دوپہر کے وقت درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔
شدید گرمی کی لہر بصرا اور موصل میں بھی متوقع ہے۔ اس لہر کے باعث مختلف شہروں میں بجلی کی کمی کے باعث لوگ ایئر کنڈیشنر بھی چلانے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔مشرقِ وسطیٰ کے بہت سے علاقوں میں ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے اور یورپ میں بھی شدید گرمی کی لہر آئی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق کہ شدید موسمی حالات کے باعث اس سال یورپ میں ہلاکتوں کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔