ائیرپورٹ پر کھڑے اس جہاز پر آسمانی بجلی گر گئی، لیکن پھر اُس کے بعد کیا ہوا؟ ایسا خوفناک کام ہوگیا کہ دیکھ کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے


طوفان بادوباراں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ اسی خطرے کے پیش نظر پروازیں بھی معطل کردی جاتی ہیں، لیکن امریکہ میں یہ احتیاط اس وقت بے فائدہ ثابت ہوئی جب ائرپورٹ پر کھڑے ایک طیارے پر آسمانی بجلی گر گئی۔ اس ناگہانی حملے کا نتیجہ بھی انتہائی غیر متوقع نکلا۔ طیارے پر گراﺅنڈ سٹاف کے تین اہلکار کام کر رہے تھے جن میں سے ایک بجلی کا شدید جھٹکا لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا۔

ویب سائٹ وائرل نووا کی رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ ساﺅتھ ویسٹ فلوریڈا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کھڑا تھا اور گراﺅنڈ سٹاف کے اہلکار اس پر مینٹننس کا کام کررہے تھے۔ا سی دوران آسمانی بجلی نے طیارے کو نشانہ بنایا اور اس کی پچھلی جانب موجود 21 سالہ آسٹن ڈن بھی اس حملے کی زدمیں آگیا۔ آسٹن طیارے کی پچھلی جانب اپنے کام میں مصروف تھا۔ جب جہاز کے اوپری حصے کو آسمانی بجلی نے نشانہ بنایا تو طاقتور برقی رو کی لہر پورے طیارے میں پھیل گئی جس کے باعث آسٹن کو شدید جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر گیا۔ اس کا جسم اتنی بری طرح جھلس گیا کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔