دنیا کی امیر ترین ائیرہوسٹس منظر عام پر آگئی، لیکن پیسہ کیسے کمایا؟ نوکری سے نہیں بلکہ۔۔۔ طریقہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے


طلاق خواتین کی زندگی برباد کر دیتی ہے لیکن سنگاپور کی اس ائرہوسٹس کو طلاق ایسی راس آئی ہے کہ سہاگنیں بھی اس پر رشک کریں گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 42سالہ جیمی کوا نامی اس خاتون نے ایک کھرب پتی شخص سے شادی کی جس سے طلاق لینے پر اسے تصفیے میں اربوں روپے مل گئے اور اب وہ لگژری زندگی گزار رہی ہے۔ جیمی سنگاپورایئرلائنز میں ایئرہوسٹس کی نوکری کرتی تھی جہاں اس کی ملاقات اس کھرب پتی شخص کے ساتھ ہوئی۔ دونوں کی یہ ملاقات محبت میں بدل گئی اور انہوں نے بعدازاں شادی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 2عشرے تک شادی چلی اور پھر2011ءمیں ان کی طلاق ہو گئی۔ اس دوران ان کے ہاں دو بچے پیدا ہوئے۔ اس وقت بیٹے کلیولینڈ کی عمر 21سال اور بیٹی کیلسٹا کی عمر 17سال ہے۔ جیمی نے طلاق کے تصفیے میں 1لاکھ 87ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ 56لاکھ روپے) ماہانہ خرچ کا مطالبہ کیا تھا تاہم عدالت میں کیا خرچ طے ہوا، اس کی تفصیل منظرعام پر نہیں آ سکی، لیکن اس کے لگژری لائف سٹائل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے سابق شوہر سے بطور خرچ ماہانہ بھاری رقم لے رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیمی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے لگژری لائف سٹائل کی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس نے بتایا ہے کہ اس کے پاس انتہائی مہنگے برانڈز کے 200سے زائد ہینڈ بیگ ہیں۔ سینکڑوں جوتے اور ان گنت ملبوسات۔ اس کے ہینڈبیگز کی مالیت ہی 16لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 22کروڑ روپے) ہے۔42سال کی عمر میں بھی نوجوان لڑکی نظر آنے والی جیمی نے انسٹاگرام پر بتایا ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی کو بحال رکھنے پر ماہانہ 8ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 11لاکھ روپے) خرچ کرتی ہے۔