بھارت میں دولہے کا دلہن کے سامنے ایسا شرمناک کام کہ دلہن نے شادی سے انکار کر دیا


شادی ہو اور کوئی ناچنے والا نہ ہو ایسا ممکن نہیں مگر بھارت میں شوہر کو اپنی ہی شادی میں ناچنا مہنگا پڑ گیا جہاں دلہن نے دولہے میاں کو سڑک پر لیٹ کر ناگن ڈانس کرنے پر شادی سے انکار کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے شاہ جہان پور میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ دلہن نے شادی سے انکار کر دیا ۔نشے میں دھت دولہا بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچے تو اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک کے بیچوں بیچ لیٹتے ہوئے ناگن ڈانس کرنا شروع کر دیا۔ 23 سالہ دلہن پریانکا ترپاٹی کو جب یہ سب واقعہ معلوم ہوا تو اسے بہت شرمندگی ہوئی اور اس نے فوری طور پر اپنے والدین سے کہہ دیا کہ وہ ایسے شخص سے کسی صورت شادی نہیں کرے گی۔رپورٹس کے مطابق کہ دونوں خاندانوں نے دلہن کی بہت منت سماجت کی کہ وہ شادی سے انکار نہ کرے تاہم دلہن اپنے فیصلے پر قائم رہی، یوں دلہے میاں کی ایک چھوٹی سی غلطی ان کی عمر بھر کا پچھتاوا بن گئی۔