امریکی صدر ٹرمپ کی بنائی ہوئی ڈرائنگ30ہزار ڈالر میں نیلام


امریکی صدر ٹرمپ کی بنائی ہوئی ڈرائنگ30ہزار ڈالر میں نیلام
اُردو آفیشل۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بنائی ہوئی ایک ڈرائینگ نیلامی کے دوران 29184 ڈالر میں فروخت ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس تصویر میں مینہٹن کی بلند و بالا عمارتیں بنائی گئی ہیں جن میں ٹرمپ ٹاور بھی شامل ہے۔یہ تصویر دراصل 2005 میں ایک فلاحی نیلامی کے لیے بنائی گئی تھی اس وقت اسے حاصل کرنے والے شحض نے اسے لاس اینجلس کے نیلام گھر کو دے دیا۔اس نیلامی کو منقعد کرانے والے مچیل کرک نے صحافیوں کو بتایا کہ اس تصویر کی خریداری کے لیے پانچ گنا زیادہ دلچسپی ظاہر کی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ اس کے لیے نہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ کے چاہنے والوں نے دلچسپی ظاہر کی بلکہ وہ لوگ بھی اس کے حصول کے خواہش مند تھے جو صدور سے وابستہ یادگاری اشیا اکٹھی کرتے ہیں۔اس تصویر کے لیے 11 بولیاں لگیں اور 9000 ڈالر سے شروع ہوئیں۔اس سے پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی یادگاری اشیا نیلام ہو چکی ہیں جن میں ان کی فراری ، گالف کا سیٹ، اور دستخط شدہ وائن کی بوتل شامل ہے۔