ڈاکٹر ذاکر نائیک اشتہاری مجرم قرار،تمام جائیداد ضبط کرنے کا عمل شروع


ڈاکٹر ذاکر نائیک اشتہاری مجرم قرار،تمام جائیداد ضبط کرنے کا عمل شروع
اُردو آفیشل۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلا ف مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کیس درج کیا تھا۔ انڈین تفتیشی ایجنسیوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تمام جائیداد ضبط کرنے کیلئے قانونی کارروائی مکمل کر لی ہے۔
انڈین میڈٰیا کی رپورٹس کے مطابق معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور نیشنل انویسٹی گیشن (این آئی اے) نے ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کاعمل شروع کر دیا ہے۔ این آئی اے نے گزشتہ ہفتے ڈاکٹر نائیک کو مفرور قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔ بھارتی تفتیشی اداروں کا الزام ہے کہ ڈاکٹر نائیک نے اپنی تقاریر کے ذریعے مختلف فرقوں کے درمیان منافرت پھیلائی اور نوجوانوں کو انتہا پسند سرگرمیوں میں ملوث کیا۔
بنگلا دیش میں ایک دہشتگردانہ حملہ کے ملزم کے بارے میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ وہ ڈاکٹر نائیک کی تقاریر سے متاثر تھا۔ رواں سال اپریل میں ان کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گے تھے۔ کیس درج کرنے کے ایک روز بعد حکومت نے ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاونڈیشن(آئی آر ایف) پر پابندی عائد کر دی۔ این آئی اے نے ان کے خلاف 18 نومبر 2016ءکو غیر قانونی اور ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کیس درج کیا تھا۔