شارجہ میں غیر ملکی خاتون کی فلائٹ مس ہوگئی اور اس کے پاس کوئی رقم بھی نہ تھی، پھر پولیس والوں نے اس کے ساتھ کیا کیا؟


شارجہ(اردو آفیشل 29جولائی 2017) شارجہ میں ایک روسی خاتون کی پرواز چھوٹ گئی اور اس کے پاس کوئی رقم بھی نہ تھی کہ کسی ہوٹل میں قیام کر لیتی. پھر شارجہ پولیس نے اس خاتون کے لیے ایک ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں گے.

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خاتون شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تاخیر سے پہنچی. تب تک اس کی پرواز نکل چکی تھی. وہ مایوس ہو کر ایئرپورٹ کے دروازے کے باہر بیٹھ گئی. خاتون کو پریشان بیٹھے دیکھ کر پولیس اہلکار اس کے پاس گئے. پوچھنے پر خاتون نے انہیں بتایا کہ ”میری فلائٹ نکل گئی ہے اور میرے پاس رقم بھی نہیں ہے. اب میں نہ ہوٹل جا سکتی ہوں اور نہ کھانا خرید سکتی ہوں، لیکن اگلی پرواز مجھے صبح ہی ملے گی.  “ یہ جان کر پولیس نے اس خاتون کے لیے ایک لگژری ہوٹل میں کمرہ بک کروایا، اس کے کھانے پینے کا بندوبست کیا اور اگلے روز اس کے ایئرپورٹ جانے کے لیے اسے ایک کار بھی مہیا کر دی. خاتون اس حسن سلوک سے بے حد متاثر ہوئی اور شارجہ پولیس و دیگر اداروں کا بار بار شکریہ ادا کرتی رہی.