شمالی کوریا نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی مخالفت کر دی، امریکہ تک مار کرنے والے میزائل کل کامیاب تجربہ کر لیا


شمالی کوریا نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی مخالفت کر دی، امریکہ تک مار کرنے والے میزائل کل کامیاب تجربہ کر لیا
شمالی کوریا نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مخالفت کرتے ہوئے امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔میزائل تجربے کے بعد شمالی کورین حکمران کم جانگ ان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد اب پورا امریکہ ہمارے نشانے پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ جمعہ کے روز کیا گیا ، امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فورسز نے جاپان کی سمندری حدود میں شمالی کوریا کی طرف سے داغا جانے والا میزائل دیکھا ہے، جو شمالی کوریا میں لانچنگ پیڈ سے جمعہ کی صبح 11 بج کر41منٹ پر داغا گیا تھا۔ یہ میزائل 45 منٹ تک فضا میں رہنے کے بعد جاپان کی سمندری حدود میں گرا۔
امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ میں 3 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ ہے اور شمالی کوریا کا نیا بیلسٹک میزائل اس سے زیادہ فاصلہ طے کر سکتا ہے جو امریکہ کیلئے سخت تشویش کا باعث ہے۔ جاپانی حکام نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کی اور بتایا ہے کہ یہ میزائل جاپان کی سمندری حدود میں 245 کلومیٹر اندر آ کر گرا ہے۔