امیزان کے بانی جیف بیزور نے بل گیٹس سے ان کا اعزاز چھین لیا


امیزان کے بانی جیف بیزور نے بل گیٹس سے ان کا اعزاز چھین لیا
اُردو آفیشل۔ مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس اور کون، جی نہیں بل گیٹس سے اب یہ اعزاز چھین لیا گیا ہے، شئیرز میں اضافہ سے ایمیزون کے بانی جیف بیزوز امیر نمبر ون بن چکے ہیں۔ونڈوز کے ونڈرمین پر آن لائن ریٹیلر بازی لے گیا۔ مائیکروسافٹ بنا کر مالامال ہونے والے بل گیٹس ۔ رئیس نمبر ون نہ رہے۔ امیزن کے بانی نے یہ اعزاز چھین لیا۔اب جیف بیزوز دنیا کے امیرترین آدمی ہیں ۔

فاربز کے مطابق جیف 90ارب کے مجموعی اثاثوں کے مالک ہیں، صرف ایک روز پہلے ان کے اثاثوں کی مالیت 89ارب ڈالرز بتائی جاتی تھی۔ایسے میں ایمزون کے شئیرز بڑھنے اور مائیکروسافٹ کے شئیرز گرنے سے جیف کی دولت میں اضافہ ہوگیا۔ بل گیٹس کے مقابلے میں جیف جیف کے اثاثے 500ملین زیادہ ہیں، تاہم یہ برتری دائمی نہیں ۔ ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا اتار چڑھا بل گیٹس کو ایکبارپھر اوپر لے جا سکتا ہے۔جیف بیزوز گزشتہ 30 برسوں کے دوران دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز پانے والے چھٹے فرد ہیں جبکہ وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں 20سال قبل شامل ہوئے تھے۔