فرانس کی طرح برطانیہ نے بھی 2040تک پیٹرول اور ڈیزل گاڑیاں بند کرنے کا اعلان


فرانس کی طرح برطانیہ نے بھی 2040تک پیٹرول اور ڈیزل گاڑیاں بند کرنے کا اعلان
اُردو آفیشل۔ فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر 2040 میں مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیل سے چلنے والے گاڑیوں کو روکنے سے ماحول کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق فیصلے کے مطابق برطانیہ میں 2040 کے بعد ڈیزل اور پٹرول پر چلنے والی کوئی گاڑی نہیں چلے گی۔ برطانوی وزرا ء ساڑھے پچیس کروڑ پانڈ کا ایک منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت کونسلوں کو ڈیزل گاڑیوں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔حکومت بعد میں بھی صاف ہوا کی حکمتِ عملی کا اعلان کرے گی۔ گذشتہ ہفتے فرانسیسی صدر میکروں نے ایسے ہی ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے منصوبے کے تحت فرانس سے 2040 تک معدنیاتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی جائے گی۔