ناہب ولی عہد محمد بن نائف کے ہٹائے جانے پر شاہ فہد کا بیٹا اسکے حق میں کھڑا ہو گیا، سعودی عرب

In this Monday, May 14, 2012 photo, Saudi Arabia's Interior Minister Prince Mohammed bin Nayef waits for Gulf Arab leaders ahead of the opening of Gulf Cooperation Council, also known as GCC summit, in Riyadh, Saudi Arabia. Its new king, Salman bin Abdul-Aziz Al Saud, moved swiftly Friday, Jan. 23, 2015, to name Nayef as deputy crown prince, making him the second-in-line to the throne, as he promised to continue the policies of his predecessors in a nationally televised speech. (AP Photo/Hassan Ammar)

ناہب ولی عہد محمد بن نائف کے ہٹائے جانے پر شاہ فہد کا بیٹا اسکے حق میں کھڑا ہو گیا، سعودی عرب
اُردو آفیشل۔ سعودی شہزادہ عبدالعزیز عہدے سے ہٹائے جانیوالے نائب ولی عہد محمد بن نائف کے حق میں کھڑا ہوگیا اور مشورہ دیا ہے کہ کسی نے آپ کی کچھ مدد نہیں کرنی ، اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں اور صدق دل سے مدد مانگیں تو آپ کو مایوسی نہیں ہوگی ۔
شاہ فہد کے صاحبزادے عبدالعزیز نے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں محمد بن نائف کادفاع کیا اور ’محمد بن نائف کو نقصان نہ پہنچائیں‘ کے ٹیگ کیساتھ سابق نائب ولی عہدکو نصیحت بھی کیا کہ اسے کیا کرناچاہیے ۔ عبدالعزیز نے لکھاکہ ’آپ مجھے جانتے ہیں، میں نے آپ کو یا کسی اور کو کبھی دھوکہ نہیں دیا، حتیٰ کہ اگرپوری دنیا ہی آپ کی طرف ہو، کوئی بھی آپ کی مدد نہیں کرسکتا اورآپ یہ دیکھ بھی چکے ہیں، اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں اور دل کی گہرائیوں سے اسی سے مدد مانگیں، مایوس نہ ہوں ، اگرآپ نے اللہ تعالیٰ سے صدق دل سے مدد مانگی تو آپ کی فتح ہوگی ۔