چین کے جنگی طیاروں نے بحیرہ چین میں امریکی جہاز کو روک لیا


چین کے جنگی طیاروں نے بحیرہ چین میں امریکی جہاز کو روک لیا
اُردو آفیشل۔ چین کے دوجنگی طیاروں نے بحیرہ مشرقی چین میں امریکہ کے بحری نگرانی کے جہاز کو روک لیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین کے دوجنگی طیاروں نے چینی شہر شنگ ڈاؤ سے148 کلومیٹر کے فاصلے 80 ناٹیکل میل پر بحیرہ مشرقی چین میں امریکہ کے بحری نگرانی کے جہاز کو روک لیا۔ادھر امریکی حکام نے کہا ہے کہ چین کے جے ٹن جنگی طیارے جاسوس طیارےEP-3 کے انتہائی قریب آئے جس کا مقصد امریکی جہاز کی سمت تبدیل کرنا تھا۔