صومالیہ کا ایتھوپیا سے معاہدہ،ایتھوپیا نے 114صومالی قیدی رہا کر دیے


صومالیہ کا ایتھوپیا سے معاہدہ،ایتھوپیا نے 114صومالی قیدی رہا کر دیے
اُردو آفیشل۔ ایتھوپیا نے 100 سے زائد صومالی قیدی رہا کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا کی حکومت نے 114 ایسے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جن کا تعلق صومالیہ سے بتایا گیا ہے۔ ان قیدیوں کو رہائی کے بعد صومالی دارالحکومت موغادیشو پہنچا دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان قیدیوں کی رہائی دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کا نتیجہ ہے۔ صومالیہ کے ایک اعلی پولیس اہلکار کے مطابق ایتھوپیا سے واپس لوٹنے والے ہر قیدی کے معاملے کی چھان بین کی جائے گی۔ ان قیدیوں کے جرائم سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔