یمنی آئینی فوج کا باغیوں سے معکسر کیمپ چھڑانے کے لیے آپریشن شروع، ایران نواز ملیشیا کے 36جنگجو ہلاک


یمنی آئینی فوج کا باغیوں سے معکسر کیمپ چھڑانے کے لیے آپریشن شروع، ایران نواز ملیشیا کے 36جنگجو ہلاک
اُردو آفیشل۔ یمن کی آئینی فوج اور اس کی حامی مزاحمتی ملیشیا نے المخا شہر میں واقع باغیوں کے مرکزی کیمپ معسکر خالد کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے آپریشن کا آغازکردیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق یمنی فوج نے معسکر خالد کو باغیوں سے چھڑانے کے آپریشن سے قبل کیمپ کا متعدد اطراف سے محاصرہ کیا جس کے بعد کیمپ پر حملے شروع کردیے گئے ۔یمنی فورسز النجیبہ کے علاقے میں معسکر خالد کے مرکزی داخلی راستے پر پہنچ گئے ہیں جب کہ العصفوریہ میں گھمسان کی لڑائی کے بعد فورسز نے پیش قدمی شروع کردی ہے۔ آپریشن میں فوج کو عرب اتحادی فوج کی فضائی معاونت بھی حاصل ہے۔

درایں اثناء یمن کے عسکری ذریعے نے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں باغیوں کے خلاف آپریشن میں ایران نواز حوثی اور سابق مں حرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے 36 جنگجو ہلاک ہوئے ۔ فوج نے باغیوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔