عالمی دباؤ اور امریکی مطالبات کے ماوجود ایران نے نئے میزائلوں کے تیار کرنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا


عالمی دباؤ اور امریکی مطالبات کے ماوجود ایران نے نئے میزائلوں کے تیار کرنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا
اُردو آفیشل۔ ایرانی وزارت دفاع نے عالمی دباؤ اور امریکی مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے میزائلوں کی تیاری کے منصوبے کا افتتاح کر لیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے والے میزائلوں کی نئی لائن کے افتتاح کے موقع پر ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان نے کہا کہ ان کا ملک دفاعی شعبے میں مزید منصوبوں پر بھی کام شروع کرے گا۔

انہوں نے اس نئے میزائل’شکار 3‘ کے بارے میں بتایا کہ یہ 27 کلو میٹر بلندی پر 120 کلو میٹر دور اپنے ہدف کو درست انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل طاقت ور میزائل ہوگا۔مسٹر حسین دھقان کا کہنا تھا کہ مذکورہ میزائل سے جنگی طیاروں، ڈرون طیاروں، کروز میزائلوں اور جنگی ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا جاسکے گا۔ایران کی طرف سے نئی میزائل لائن کا افتتاح ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ چند ہی روز قبل امریکی حکومت نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے تسلسل پر تہران پر اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں.