امریکہ ایران تعلقات کشیدگی کا شکار،ایران نے اگر گرفتار امریکی شہریوں کو رہا نہ کیا تو سخت نتائج بھگتنا پڑھیں گے،ٹرمپ کی دھمکی


امریکہ ایران تعلقات کشیدگی کا شکار،ایران نے اگر گرفتار امریکی شہریوں کو رہا نہ کیا تو سخت نتائج بھگتنا پڑھیں گے،ٹرمپ کی دھمکی
اُردو آفیشل۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگرا س نے بلا جواز گرفتار امریکی شہریوں کو رہا نہ کیا تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں۔
وائٹ ہاﺅس ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کہا ہے کہ 10 سال پہلے ایران سے لاپتہ ہونے والے فوجی افسر رابرٹ لیونسن، پی ایچ ڈی کے طالبعلم شیو وانگ ، کاروباری شخصیت سیامک نمازی اور اس کے والد کو رہا کرکے امریکہ کے حوالے کیا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ان تمام امریکی شہریوں کو واپس لانے لانے کی کوشش کر رہی ہے جنہیں کسی بھی ملک میں غیر قانونی طور پرحراست میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز ایران کی ایک عدالت نے چینی نژاد امریکن پی ایچ ڈی سٹوڈنٹ شیو وانگ کو جاسوسی کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔علاوہ ازیں ایران نے 46 سالہ سیامک نمازی اور اس کے 80 سالہ باپ باقر نمازی کو جاسوسی کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ سیامک نمازی کو 2015 میں ایرانی فوج نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ اپنی فیملی سے ملنے تہران گیا تھا۔ ایرانی فوج نے سیامک کے والد باقر کو بھی گزشتہ سال فروری گرفتار کرلیا تھا۔ باقر نمازی ایران کے ایک صوبے کے گورنر رہ چکے ہیں جبکہ وہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایران میں نمائندگی کر رہے تھے۔
رابرٹ لیونسن ایف بی آئی کے انسداد منشیات کا رکن تھاجو 2007 میں ایران میں لا پتہ ہوا تھا، امریکی حکومت نے لیونسن کی اطلاع دینے والے کیلئے 50 لاکھ ڈالر کے انعام کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔