16سال کی شادی کے بعد بیوہ خاتون نے کتے سے شادی کا فیصلہ کرلیا، لیکن پہلا شوہر کون تھا؟ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے


ایمسٹرڈم(اردو آفیشل) ہالینڈ کی ایک خاتون جس نے اپنے پالتو بلے(Male Cat)کے ساتھ شادی کر رکھی تھی، اس کی ہلاکت کے بعد اپنے پالتو کتے سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈومینک لزبریل نامی خاتون نے8سال قبل اپنے بلے سے شادی کی تھی، جو گزشتہ دنوں گردے فیل ہونے کے باعث ہلاک ہو گیا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ڈوریک (اس کے بلے کا نام) کی موت میرے لیے بہت المناک تھی، میں نے اسے 3سال کی عمر میں اپنایا اور جب وہ 11سال کا ہوا تو اس سے شادی کی تھی۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کے 16سال ڈوریک کے ساتھ گزارے ہیں۔

اب میں نے ٹریوس( اس کے کتے کا نام) سے شادی کا فیصلہ کیا ہے، آپ کو شاید یہ بات عجیب لگے لیکن میں ٹریوس سے اتنی جلدی شادی نہیں کروں گی کیونکہ ابھی ڈوریک کو مرے ہوئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں، اگر میں ابھی سے ٹریوس سے شادی کر لیتی ہوں تو یہ ڈوریک سے بے وفائی ہو گی۔ اپنے کتے کے متعلق بتاتے ہوئے خاتون نے کہا کہ ٹریوس 2سال کا تھا جب یہ مجھے ملا، میں یونان میں ساحل سمندر پر چھٹیاں منانے گئی ہوئی تھی، وہاں یہ آوارہ گھوم رہا تھا، کچرے کے ڈبوں سے ڈھونڈ کر کھانا کھاتا اور سمندر سے پانی پیتا تھا، میں اسے اپنے ساتھ لے آئی۔