بیٹی نے باپ کی ویڈیو دیکھ کر پولیس بلا لی،اور باپ کو گرقتار کروا دیا۔مگر کیوں جانیے؟


بیٹی نے باپ کی ویڈیو دیکھ کر پولیس بلا لی،اور باپ کو گرقتار کروا دیا۔مگر کیوں جانیے؟
اردو آفیشل)ایک نوعمر برطانوی لڑکی نے چوری کے مرتکب ہونے والے اپنے ہی والد کو پولیس کے حوالے کرکے دیانتداری اور فرض شناسی کی نئی مثال قائم کردی۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں ایک مرد اور خاتون کو ایک معمر خاتون کے گھر سے سامان چراتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ پولیس نے اپیل کی تھی کہ کوئی بھی ان لوگوں کو جانتا ہو تو اطلاع کرے۔ یہ ویڈیو 19 سالہ لڑکی کورا پیٹرسن نے بھی دیکھی۔ کورا کو پہلے تو یہ دیکھ کر شدید صدمہ پہنچا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اس کا باپ کولن پیٹرسن تھا جبکہ اس کے ساتھ موجودخاتون اس کی آنٹی جنین پیٹرسن تھیں۔ ان لوگوں نے مارلین سٹاٹ نامی معمر خاتون کے گھر میں 14مارچ کے روز چوری کی تھی۔

کورا نے یہ ویڈیو دیکھتے ہی وہ فیصلہ کر لیا کہ جس کی تعریف بولٹن کراﺅن کورٹ کا جج بھی کئے بغیر نہ رہ سکا۔ اس نے اپنے والد اور آنٹی کو ویڈیو میں دیکھنے کے بعد پولیس سے رابطہ کرلیا اور انہیں بتایا کہ وہ ان دونوں مجرموں کے بارے میں جانتی ہے۔ اس کی دی گئی تفصیلات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کولن پیٹرسن اور جنین پیٹرسن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کولن اس سے پہلے بھی چوری کی 34 وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ عدالت نے اسے 4سال جبکہ جنین کو اڑھائی سال قید کی سزا سنائی ہے۔

بعد ازاں لڑکی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے والد اور آنٹی کو جیل میں ڈلوانا اس کیلئے بہت مشکل تھا،مگر جب میں اس معمر خاتوں کے گھر میں ہونے والی چوری کو دیکھتی تو مجھے احساس ہوا کہ ان لوگوں کو سزا ملنی ہی چاہیے،