پاک ، بھارت میچ کے دوران افسوسنا ک خبر آگئی زوردار بم دھماکہ ،ہلاکتیں


افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خود کش حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق پکتیا کے ضلع اسپن غر میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس ہیڈکوارٹرز کے گیٹ پر دھماکے سے اڑا دیا، جس کے بعد مزید 4 حملہ آوروں نے ہیڈکوارٹرز
میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان چار گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں چاروں حملہ آور مارے گئے جبکہ افغان پولیس کے 5 اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔واضح رہے کہ آج پاکستان اور بھارت کا میچ بھی ہے جسے دیکھنے کیلئے پوری دنیا دیوانی ہو رہی ہے

دلچسپ عنوان
  بھارت میں انوکھا واقعہ،کامیاب سرجری کے بعد مریض آٹھوی منزل سے کود گیا