”میں اپنی سوتیلی بیٹی کو ۔۔۔“جمائما خان نے ٹیرین وائٹ کی تصویر جاری کر کے ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کے بھی دنگ رہ جائیں گے


تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنی سوتیلی بیٹی ٹیرین وائٹ کے ساتھ نئی تصویر جاری کردی جس نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ، ٹیرین وائٹ کی سالگرہ کے موقع پر ماں بیٹی کے خوشی کے لمحوں کی تصویر کو سوشل میڈ یا صارفین نے خوب سراہا ۔
تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر جمائما خان نے اپنی سوتیلی بیٹی ٹیرین وائٹ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں بیٹی خوشی کے لمحات سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔اپنے پیغام میں جمائما خان نے کہا شاندار خاتون کو سالگرہ مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں نے اپنی سوتیلی بیٹی کو بلا یا اور اس کے ساتھ بہترین وقت گزارا جیسا کہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے ۔جمائما خان نے کہا کہ ٹیرین وائٹ جب بھی میرے ساتھ ہوتی ہے تو میں بہت ہمیشہ خوش ہوتی ہوں ۔انہوں ٹیرین وائٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو بھی میں جانتی ہوں ان میں ٹیرین وائٹ بہت زیادہ عقلمند ،بہادر ،مستند اور متاثر کن ہیں ۔جمائما خان نے اپنی سوتیلی بیٹی کو پیار بھرا پیغام دیتے ہوئے مزید کہا کہ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اور تمہیں ’مس ‘کرتی ہوں ۔جمائما خان کی اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ اس تصویر اور پیارے بھرے پیغام کو دیکھ کر لوگوں نے ماں بیٹی کے پیار پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور ان دونوں کو سراہا ۔

A post shared by Jemima Khan (@khanjemima) on


دلچسپ عنوان
  افغانستان میں دہشتگردوں کی بڑہتی ہوئی کاروایاں،دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکہ،20ہلاک،25سے زائد زخمی