عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بڑا جھٹکا دے دیا، مطالبہ مسترد کر دیا


عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی سب کی بینڈ بجا دی. وزیراعظم نے پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی رائے کو مسترد کر دیا، سرفراز کو زور کا جھٹکا. نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں ایسے فیصلے کرنے ہیں جس سے کرکٹ کے کھیل میں مزید بہتری آئے. جیسا کہ آپکو معلوم ہے کے وزیراعظم عمران خان ماضی میں کرکٹ کے نامور کھلاڑی رہ چکے ہیں. عمران خان کو دنیا کا دوسرا بہترین آل راؤنڈر ہونے کا اعزاز حاصل ہے. اسی لیے وزیراعظم عمران خان کو کرکٹ کے بارے میں پوری معلومات حاصل ہیں، لہٰذا عمران خان کرکٹ کے بارے میں جو بھی فیصلہ کریں گیں وہ مثبت ثابت ہوگا.

عمران خان کا کہنا ہے کہ بنیادی کرکٹ ڈھانچے میں بہتری کے لیے دو سے چار ماہ لگ جائیں گیں. اسی لیے وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پہلا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا. تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 1992 کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی. اس موقع پر عبدالقادر نے عمران خان کو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم نہ کرنے کا مشورہ دیا. اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی عمران خان سے پہلا مطالبہ یہی کیا تھا کہ عمران خان ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بند نہ کریں. لیکن عمران خان نے سرفراز احمد کا مطالبہ مسترد کر کے سرفراز کو بڑا جھٹکا دے دیا، یعنی پہلا ہی مطالبہ مسترد! واضح رہے کہ عمران خان ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو تباہی کی بڑی وجہ سمجھتے ہیں.