بنگلادیش کے سابق کپتان خالد محمود دماغ کی رگ پھٹنے سے کومے میں چلے گئے


بنگلادیش کے سابق کپتان خالد محمود کے دماغ کی رگ پھٹ گئی جس سے وہ کومے میں چلے گئے ہیں تاہم انھیں فوری طور پر علاج کیلیے سنگاپور منتقل کیا جا رہا ہے۔

اتوار کی شام کو اسٹروک کی وجہ سے انھیں ڈھاکا کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ منتقل کیا گیا، مگر فیملی نے انھیں سنگاپور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، جس کیلیے آخریاطلاعات آنے تک انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔واضح رہے کہ خالد محمود بورڈ ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ٹیم منیجر بھی ہیں، محمود بنگلادیش کے تیسرے ٹیسٹ کپتان ہیں، ان کی قیادت میں 2003 میں بنگال ٹائیگرز نے 9 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچز کھیلے، وہ 2006 میں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے اور فورا ہی کوچنگ اور ایڈمنسٹریشن سے منسلک ہوگئے تھے۔