محمد عامر کو عام سا باؤلر قرار دینے والے روہت شرما کے متعلق سوال پر محمد عامر کا ایسا جواب کہ بھارتی شرم سے پانی پانی ہو جائیں


محمد عامر کو عام سا باؤلر قرار دینے والے روہت شرما کے متعلق سوال پر محمد عامر کا ایسا جواب کہ بھارتی شرم سے پانی پانی ہو جائیں
اُردو آفیشل۔ بھارتی کپتان اور دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ویرات کوہلی محمد عامر کو بہترین باﺅلر مانتے ہیں اور ان کے بہترین دوست بھی ہیں لیکن انہیں کے ساتھی کھلاڑی روہت شرما نے گزشتہ سال محمد عامر کو ایک عام سا باﺅلر قرار دیا تھا جس کے بعد وہ اب تک ان کے سامنے ٹک نہیں پائے۔
دونوں کا جب بھی آمنا سامنا ہوا تو محمد عامر نے روہت شرما کو شکست دی اور یوں وہ اپنے ہی بیان کے بوجھ تلے اس قدر دب چکے ہیں کہ اب عامر کے سامنے آنکھیں اٹھانے کے قابل بھی نہیں رہے۔ لیکن اب محمد عامر نے ان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ ان کیساتھ ساتھ بھارتیوں کے سر بھی شرم سے جھک جائیں گے۔
چیمپینز ٹرافی کے بعد محمد عامر سے ایک انٹرویو کے دوران روہت شرما کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے روہت شرما کے برعکس شاندار اور دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اسے غیر معمولی بلے باز کہوں گا۔ بھارت کیلئے کھیلتے ہوئے اس کا ریکارڈ زبردست ہے اور میں اس کی عزت کرتا ہوں۔
یہ تقریباً ایک سال سے زائد عرصہ پہلے کی بات ہے جب ایشیاءکپ میں پاک، بھارت میچ سے قبل روہت شرما نے محمد عامر کو ایک عام سا باﺅلر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے ایسے ہی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اسی ٹورنامنٹ میں محمد عامر نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جن میں روہت شرما کی وکٹ بھی شامل تھی۔
روہت شرما کا کہنا تھا ”صرف وہ ہی ایک باﺅلر نہیں ہے بلکہ پاکستان کے پاس اور بھی 5 باﺅلرز ہیں جو کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ اسے ایسے ہی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ اور میرے خیال سے صرف ایک میچ کے بعد اسے اتنا بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ وہ اچھا ہے لیکن یہ اسے بار بار ثابت کرنا ہو گا۔
اب لوگ اس کا موازنہ وسیم اکرم کیساتھ کر رہے ہیں۔ وہ ایک عام سا باﺅلر ہے اور اگر کسی دن وہ اچھی کارکردگی دکھاتا ہے تو ٹھیک ہے۔ یہ ایسا نہیں ہے کہ وہ آئے گا اور سب کو اڑا کر رکھ دے گا۔“
چیمپینز ٹرافی کے بعد محمد عامر سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ روہت شرما کی وکٹ سے انہیں کچھ سکون ملا کیونکہ وہ تو انہیں ایک عام سا باﺅلر کہتے ہیں۔ محمد عامر نے جواب دیا کہ ”یہ اس کی رائے تھی اور وہ اس کا حقدار تھا،لیکن شائد اب اس کی میرے بارے میں رائے بدل گئی ہو گی۔ لیکن میں یہ واضح کر دیتا چاہتا ہوں کہ میں اسے کبھی بھی عام سا بلے باز نہیں کہوں گا بلکہ اسے غیر معمولی بلے باز قرار دوں گا۔ بھارت کیلئے اس کا ریکارڈ زبردست ہے اور میں اس کی عزت کرتا ہوں۔ دوسرے کرکٹرز کے بارے میں اس کی اپنی رائے ہے۔ لیکن میں نہایت ادب کیساتھ کہتا ہوں کہ مجھے اس بات سے کبھی پریشانی نہیں ہوئی کہ دوسرے کرکٹرز میرے بارے میں کیا کہتے ہیں۔“
محمد عامر نے کہا کہ ”یہ میرے لئے کوئی تشویش نہیں اور میں صرف اور صرف اپنی کارکردگی پر اور ٹیم کیلئے اپنے کردار پر توجہ مرکوز رکھتا ہوں۔ اگر میں دوسرے لوگوں کی رائے کے بارے میں سوچ کر پریشان ہوں گا تو اس سے مجھے صرف اور صرف ذہنی تناﺅ ملے گا اور یہی وجہ ہے کہ میں ایسی چیزوں سے دور رہتا ہوں۔ ہر کوئی اپنی رائے دینے کا مستحق ہے، چاہے وہ کسی کو ورلڈ کلاس کرکٹر کہے یا عام سا، یہ رائے دینے والے شخص پر منحصر ہے۔“